ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : کیرالہ کے تین طلباء سینٹ میریس آئلینڈ کے پاس غرق

اڈپی : کیرالہ کے تین طلباء سینٹ میریس آئلینڈ کے پاس غرق

Thu, 07 Apr 2022 19:18:41    S.O. News Service

اڈپی 7/ اپریل (ایس او نیوز) کیرالہ کی ایک کالج میں زیر تعلیم 3 طلبہ اڈپی کے سینٹ میریس آئلینڈ میں سیر و تفریح کے دوران سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے، شام تک دو طلبہ کی نعشیں برآمد کی گئی تھی، جن کی شناخت ایلن ریجی (22 سال)اور امل سی انیل (22 سال) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ایک اور طالب علم انٹونی شینوئی کی تلاش جاری تھی۔

بتایا گیا ہے کہ کوٹائیم کیرالہ کی منگلا انجینئرنگ کالج کے 42 طلبہ کا ایک گروپ سیاحت کے لئے یہاں پہنچا تھا جن کے ساتھ دو لیکچررس بھی موجود تھے ۔ یہ تین طلبہ تیرنے کے لئے سمندر کے خطرناک مقام پر اتر گئے تھے مگر موجوں کی روانی کے آگے وہ ٹک نہیں پائی اور دیکھتے ہی دیکھتے پانی میں غرق ہوگئے ۔ تین میں سے دو طلبہ ایلن اور امل کی لاشیں فوری طور پر سمندر سے نکالی گئیں جبکہ تیسرے نوجوان انٹونی شینوئی کی نعش کا پتہ نہیں چل پایا۔ اس ضمن میں ملپے پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔


Share: